تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:12

کانگو ، اقوام متحدہ کے امن دستے پر فائرنگ

اے آر وائی - کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے دستے پر فائرنگ میں گیارہ فوجی زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ جس میں کانگو میں امن دستے پر فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی۔



ترجمان کے مطابق زخمیوں میں گیارہ پاکستانی فوجی بھی شامل ہیں۔ سلامتی کونسل نے واقعے اور کانگو میں امن کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق امن مشن پر ہزار سے زائد افراد نے حملہ کیا تاہم امن دستے کے اہلکاروں نے جوابی کارروائی نہیں کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.