تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:12

چین: اسٹیل فیکٹری میں دھماکا،9 افراد ہلاک

اے آر وائی - چین میں اسٹیل فیکٹری میں دھماکے سے نو افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ جنوبی چین کے صوبے گونگ ڈونگ میں واقع اسٹیل پلانٹ میں پیش آیا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ آٹھ افراد موقع پر ہلاک ہوگئے، سات زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک اور شخص زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ زخمیوں میں سے چار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.