تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:13

کولمبیا میں بم دھماکہ، 5 افراد ہلاک

اے آر وائی - کولمبیا کے شہر بگوٹا میں ہونے والے بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا نشانہ سابق وزیرداخلہ فرنینڈو لنڈونو تھے جو اس حملے میں زخمی ہو گئے۔



نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سابق وزیر داخلہ کو لے کر جانے والی بکتر بند گاڑی پربم پھینکا جب کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں لنڈونو کا ڈرائیور اور دو محافظ بھی شامل ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.