تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:15

نیٹوسربراہی اجلاس میں پاکستان کی شرکت اہم ہے ،امریکہ

اے آر وائی - امریکہ نے کہا ہے کہ نیٹوسربراہی اجلاس میں پاکستان کی شرکت اہم جبکہ شکاگوکانفرنس سے قبل عالمی فورسز کے لئے پاکستانی سپلائی روٹس کی بحالی ایک بڑی پیش رفت ہوگی۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے میڈیا کوبتایا کہ پاکستان کے ساتھ اہم معاملات پرپیش رفت ہورہی ہے، ہم نے ابھی تک (پاکستانی روٹس کے ذریعے سپلائی کی دوبارہ بحالی ) کے معاہدہ کومکمل نہیں کیا لیکن اس پرغورکیا گیا ہے۔ ہمارے سمیت تمام نیٹواتحادی معاہدے کو اہم سمجھتے ہیں کہ شکاگوکانفرنس میں پاکستان شریک ہواس لئے پاکستان کوشرکت کی دعوت جاری کردی گئی ہے۔



نیٹوکے سیکرٹری جنرل راسموسین کا بھی یہی موقف تھا کہ افغانستان کے پڑوسی ہونے کی حیثیت سے پاکستان کا افغان سکیورٹی کوتقویت دینے میں اہم کردارہوگا۔ ہم رواں ہفتے اس معاملہ پرکام جاری رکھیں گے۔ اگرہم نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل اس کو مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے تو واضح طورپریہ ایک حیران کن پیش رفت ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.