2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:15
نیٹوسپلائی بحالی:افغان بارڈرکھول رہے ہیں،جنرل ایلن
اے آر وائی - افغانستان میں امریکہ اور نیٹو کے اہم کمانڈر جنرل جون ایلن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ممکنہ نیٹو سپلائی کی بحالی پرافغانستان کا بارڈر کھولنے کی تیاریاں کر رہے۔
جنرل جون ایلن نے یہ باتیں افغانستان میں متعین فوجی جوانوں سے کہیں،ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے نیٹوسپلائی لائن کھولنے کے مثبت اشارے ملے ہیں جن کی بنا پرافغانستان کا بارڈر کھولنے کی تیاریاں فوری طور سے شروع کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں پرامن بقائے باہمی کے اصلوں پر نیٹو کی سپلائی لائن کھولنے کے جو اشارے دیئے ہیں وہ یقیناً مستقبل میں خطے کے اندر پائیدار امن قائم کریں گے۔