2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:15
وہائٹ ہاؤس نے پاکستان کی امداد پر پابندی مسترد کر دی
اے آر وائی - وہائٹ ہاوس نے پاکستان کوفراہم کی جانے والی امداد پر پابندیاں لگائے جانے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کےمطابق وہائٹ ہاؤس کے مینجمنٹ اور بجٹ دفتر سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈز سے دی جانے والی امدام پر پابندیوں سے دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بھرپور تعاون کیا ہے۔ امداد پر پابندیوں سے سرد مہری کا شکار پاک امریکا تعلقات پر مزید منفی اثرات پڑیں گے۔