تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:16

شکاگو کانفرنس میں اوبامہ زردای ون آن ون ملاقات نہیں ہوگی

اے آر وائی - امریکہ نے کہا ہے کہ شکاگو کانفرنس کے دوران صدر اوبا ما افغان صدر حامدکرزئی سے علیحدگی میں ملاقات کریں گے تاہم پاکستان کے صدر آصف علی زرداری سے ون ٹوون ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے۔



وائٹ ہاوس کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر ٹام ڈونییل نے صحافیوں سے ملاقات میں کہا کہ یقیناً صدر اوباما کانفرنس کے دور ان پاکستانی صدر سے ملاقات کریں گے تاہم ان سے علیحدگی میں ملاقات کا تاحال کوئی پروگرام نہیں ہے۔



اْن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے تصفیہ طلب معاملات پر حقیقی پیشرفت ہورہی ہے اور ہم نے اسلام آباد میں مذاکرات میں مصروف اپنی ٹیم کو مذاکر ات نتیجہ خیز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.