2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:16
روسی طیارے کے مسافروں کی لاشیں مل گئیں
اے آر وائی - انڈونیشیاء میں امدادی ٹیم نے تباہ ہونے والے روسی طیارے کے ملبے سے متعدد لاشوں کو تلاش کرلیا ہے تاہم بدقسمتی سے اب تک کسی شخص کے زندہ ملنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
روس کا یہ جدید ترین سپر جیٹ مسافر طیارہ اپنی آزمائشی پرواز کے دوران 9مئی کو انڈونیشیا کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ طیارے میں 45مسافر سوار تھے۔ امدادی آپریشن کے سربراہ کا کہناتھا کہ پہاڑی علاقہ ہونے اور خراب موسم کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلا ت کا سامناہے۔
تباہ ہونے والے طیارے سے ملنے والی لاشوں کے ناموں کے اعلان کے موقع پر رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے۔