2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:17
عراق: بم دھماکوں میں 5 افراد ہلاک،37 زخمی
اے آر وائی - عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے تین بم دھماکوں میں پانچ افراد ہلاک اورسینتیس زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرندوں کی مارکیٹ میں یکے بعد دیگرے ہونے والے تین دھماکوں میں پانچ افراد ہلاک اور سینتیس زخمی ہوئے۔
دھماکوں کے وقت مارکیٹ خریداروں سے بھری ہوئی تھی۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔