2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:18
میر واعظ ، سید علی گیلانی، شبیر احمد شاہ گھروں میں نظر بند
اے آر وائی - مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق ، سینئر حریت رہنماؤں سید علی گیلانی اور شبیر احمد شاہ کو جمعہ کے روز گھروں میں نظر بند رکھا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق کو ہفتہ شہادت کے سلسلے میں سرینگر میں ایک جلوس کی قیادت کرنی تھی جبکہ شبیر احمد شاہ کا بارہمولہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کا پروگرام تھا۔
ادھر ہفتہ شہادت کے سلسلے میں جمعہ کو جامع مسجد سرینگر کے احاطے میں خون کے عطیے کا کیمپ لگایا گیا جس میں حریت کارکنوں کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے خون کے عطیات دیے۔