2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:18
جاپان اورآسٹریلیا کے درمیان خفیہ معلومات کے تبادلے کامعاہدہ
اے آر وائی - جاپان اور آسٹریلیا کے درمیان خفیہ معلومات کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا۔ جاپان کے وزیر خارجہ کوشیرو گمبا اور انکے آسٹریلین ہم منصب بوب کار نے ٹوکیو میں معاہدے پر دستخط کردیے۔ قبل ازیں جاپان اور آسٹریلیا کے وزراء خارجہ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سیکورٹی تعلقات کو فروغ دینے اور خفیہ معلومات کے تبادلہ پر اتفاق کیا گیا۔
معاہدہ ایسے وقت میں طے پایا گیا جبکہ ایک ہفتہ قبل امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ جنوبی جاپان کے جزیرے اوکی ناوا میں تعینات امریکی فوج شمالی آسٹریلیا منتقل کردیا جائیگا۔ یہ اقدام چین کی فوجی اور اقتصادی طاقت میں پھیلاؤ کی وجہ سے اٹھایا جا رہا ہے۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاپان کے وزیر خارجہ گمبا نے کہا کہ جاپان اور آسٹریلیا کے درمیان سیکورٹی تعلقات کو مضبوط کرنیکی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک سٹریٹجک پارٹنر ہیں۔