2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:18
فر انس کے نومنتخب صدر نیٹوسربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ
اے آر وائی - فر انس کے نومنتخب صدر فرانسوا اولانڈ نیٹوسربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ ہوگئے ۔ یورپ سے باہر ان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ امریکی صدر سے ملاقات کے علاوہ جی ایٹ اور نیٹو کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
مبصرین کے مطابق فرانسوا اولانڈ کی امریکی صدر سے مفید ملاقات ہونے کا قوی امکان ہے۔ اس کی ایک وجہ دونوں لیڈروں کا یورپی قرضوں کے بحران کی مناسبت سے ایک انداز میں سوچ رکھنا ہے۔ اوباما اور اولانڈ یورپی اقتصادیات میں کفایت شعاری کے منصوبے کے نفاذ کے ساتھ ساتھ ممکنہ ترقی کے لیے سالانہ شرح پیداوار میں اضافے کو اہم خیال کرتے ہیں۔