تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:18

خلیج فارس کادرست نام استعمال کیاجائے،ایران کا گوگل کوانتباہ

اے آر وائی - ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی سرچ انجن گوگل کوخبردار کیا ہے کہ خلیج فارس کی جگہ من گھڑت نام استعمال نہ کرے بصورت دیگر ایران گوگل کے خلاف مقدمہ دائر کرسکتا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے جنوبی شہر شیراز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجیز کو سیاسی مسائل میں استعمال کرنا ملت ایران کے دشمنوں کا ایک اقدام ہے اور اس طرح گوگل سے بھی کھیلا جارہا ہے۔



انہوں نے کہا کہ اگر گوگل نے خلیج فارس کا صحیح نام استعمال نہ کیا تو اسے ایران کے ہاتھوں شدید نقصانات اٹھانے پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گوگل کو اس غیرشائستہ حرکت سے بہت زیادہ نقصانات پہنچیں گے کیونکہ خلیج فارس کا نام ہٹانے سے ایران کے جذبات مجروح ہونگے۔ مہمان پرست نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی کو بھی اپنے داخلی امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.