تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:18

ملک میں دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ برقرار ہے،بشارالاسد

اے آر وائی - شام کے صدر بشارالاسد نے کہاہے کہ ملک میں دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ برقرار ہے۔روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ مکالمہ، سیاسی اصلاحات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ۔



انہوں نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ حزب اختلاف کی طرف سے کئے جانے والے تشدد کی مذمت کریں،ہم اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے خصوصی ایلچی کوفی عنان کے توسط سے اپنا یہ موقف عالمی برادری تک پہنچانے کا عزم رکھتے ہیں۔



انہوں نے کہاکہ مختلف ممالک کی طرف سے اپوزیشن کو ہتھیار اور رقوم دی جا رہی ہیں۔ ان دستوں میں فوجداری مقدموں میں ملوث مجرمان شامل ہیں جنہیں مختلف جرائم کی پاداش میں سزا دی جا چکی تھی۔ مزید برآں القاعدہ کے اراکین جیسے مذہبی شدت پسند اور کرائے کے غیرملکی فوجی بھی شامل ہیں۔ ایسے لوگوں کا طرز فکر شدت پسندانہ ہوتا ہے۔ ان میں سے کئی کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.