2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:18
امریکہ کا ایران پر حملے کا منصوبہ تیار ہے،ڈینیئل شپیرو
اے آر وائی - سرائیل میں تعینات امریکی سفیر ڈینیئل شپیرو نے کہا ہے کہ اگ متنازعہ جوہری پروگرام پر سفارت کاری ناکام ہو گئی تو امریکہ کا ایران پر حملے کا منصوبہ تیار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سفیر نے رواں ہفتے اسرائیلی بار ایسوسی ایشن کے ایک اجلاس میں کہا تھا کہ امریکا کی ترجیح یہ ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری تنازعہ حل کرنے کے لیے فوجی طاقت کی بجائے سفارتی دباوٴ کو استعمال کیا جائے۔ تاہم اس کی ناکامی کی صورت میں فوجی منصوبہ بھی تیار ہے۔
امریکہ اسرائیل اور بیشتر مغربی ملکوں کا خیال ہے کہ ایران اپنے پر امن جوہری پروگرام کی آڑ میں جوہری ہتھیار بنانا چاہتا ہے مگر تہران اِس الزام سے انکار کرتا آیا ہے۔