تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:18

امریکا کا سلالہ حملے پر معافی نہ مانگنے کا فیصلہ

اے آر وائی - امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن نے سلالہ حملے پر پاکستان سے معافی نہ مانگنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا نے امریکی عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ فیصلہ اعلی امریکی قیادت کی باہمی مشاورت کے بعد کیا گیا۔ اس ضمن میں امریکی حکام کے دوران درجنوں ویڈیو کانفرنسز ہوئیں جبکہ وائٹ ہائوس میں بیس اعلی سطح کے اجلاس بھی ہوئے جبکہ حکام کے درمیان تبادلہ خیال کے لیے سینکٹروں ای میلز بھی کی گئیں ۔



امریکی عہدیدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اس بات کے بھی منتظر ہیں کہ پاکستان میں اسامہ بن لادن کی موجودگی پر اسلام اباد کب معافی مانگے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.