تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:19

شکاگوکانفرنس کے موقع پر مظاہروں کی تیاریاں

اے آر وائی - نیٹو سربراہ کانفرنس کل سے شروع ہورہی ہے۔ اس میں اڑتالیس ممالک کے علاوہ صدرآصف زرداری بھی شریک ہورہے ہیں۔ نیٹو سمٹ کے موقع پر سہولیات سے محروم طبقے نے ڈیرے جمانے شروع کردیئے ہیں۔



امریکا میں صحت ریفارمز سے ناراض نرسوں نے شکاگو پلازہ کے سامنے جمع ہورہی ہیں۔ جبکہ بنیادی سہولیات سے محروم طبقے کے افراد بھی ڈیرے جما رہے ہیں۔ پولیس نے کانفرنس کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کےلیے بیریئرز لگا دیئے ہیں جبکہ پلازہ کے اطراف کی گلیوں کو بھی بند کردیاگیا ہے اور ٹریفک کا رخ بھی دوسری جانب موڑ دیاگیا۔



گزشتہ روز سے امریکا بھر سے نرسز پلازہ کے سامنے جمع ہورہی ہیں جو نیٹو سربراہ کانفرنس کے موقع پر بھرپور مظاہرہ کرنے کاارادہ رکھتی ہیں۔ مظاہرے کی وجہ سے جی ایٹ سمٹ بھی شکاگو سے میری لینڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.