تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:20

بھارت:اجمیرشریف جانے والی بس کو حادثہ،16افراد ہلاک

اے آر وائی - بھارت کی ریاست اترپریش میں اجمیر شریف جانے والی بس حادثے کا شکارہوگئی، جس کےنتیجےمیں سولہ افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کےمطابق بس ساٹھ زائرین کو لے کر اجمیرشریف جارہی تھی جو بہرائچ کے مقام پرمخالف سمت سےآنے والےٹرک سے ٹکراگئی۔



تصادم کے بعد بس میں آگ لگ گئی، جس کےنتیجےمیں سولہ افرادہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ امدادی کارکنوں نے مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا، جہاں کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.