2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:21
صدر زرداری سے ملاقات میں دو ٹوک پیغام دیا جائیگا،راسموسین
اے آر وائی - نیٹو کے سیکریٹری جنرل راسموسین نے کہا ہے کہ پاکستان کےمثبت تعاون کے بغیر افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر نہیں ہوسکتی۔ صدر زرداری سے ملاقات میں دو ٹوک پیغام دیاجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اہمیت کو جانتے ہوئے صدرزرداری کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ ہمیں افغانستان میں قیام امن کا حل نکالنا ہے۔ شکاگو میں سوالات کاجواب دیتے ہوئے نیٹو سیکرٹری جنرل نے کہا کہ سرحد پار دہشت گردی روکنے کےلیے پاکستان سے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے طالبان سے مذاکرات کیے جاسکتےہیں۔ مگر انہیں ہماری شرائط پر آمادہ ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمتی عمل کی سرپرستی افغان حکومت کرے مگر مذاکراتی عمل کو عسکری مدد حاصل ہونی چاہیئے تاکہ طالبان ہمیں کمزور نہ سمجھ سکیں۔