تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:21

امریکا پاکستان کو فی ٹرک 5ہزارڈالرادا نہیں کرسکتا،لیون پنیٹا

اے آر وائی - امریکی وزیردفاع لیون پنیٹانےکہاہے کہ امریکہ کواس وقت معاشی بحران کاسامناہے جس کی وجہ سے وہ نیٹو سپلائی کےلیے پاکستان کوفی ٹرک پانچ ہزارڈالرادانہیں کرسکتا۔



شکاگومیں ایک انٹرویوکےدوران پنیٹانےکہاکہ خراب معاشی حالات کے باعث پاکستان کا مطالبہ پوراہوتانظر نہیں آتا۔ ان کاکہناتھاکہ نیٹوسربراہ کانفرنس میں افغان جنگ کےحوالےسےاتحادی ممالک کےدرمیان اتفاق رائے پیدا کرنےکی کوشش کی جائے گی ۔ انہوں نےکہاکہ مستقبل قریب میں طالبان کےساتھ کوئی معاہدہ ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.