2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:22
امید ہے نیٹو سپلائی جلد بحال ہوگی، جنرل جان ایلن
اے آر وائی - افغانستان میں نیٹو فوج کے کمانڈر جنرل جون ایلن نے امید ظاہر کی ہے کہ نیٹو سپلائی جلد بحال ہوگی لیکن فی الحال وقت کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا شکاگو کانفرنس کے اختتام تک نیٹو سپلائی پر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو اس سے مایوسی نہیں ہوگی ۔ انھوں نے کہا وہ نیٹو سپلائی روٹس کی بحالی کے سلسلے میں جلد نہیں بلکہ درست معاہدہ چاہتے ہیں ۔