2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:22
افغانستان سے انخلا میں کوئی جلدی نہیں ہے، راسموسین
اے آر وائی - نیٹو کے سیکریٹری جنرل آندرے راسموسین نے کہا ہےکہ امید ہے پاکستان نیٹو سپلائی بحال کردے گا۔ افغانستان سے انخلا میں کوئی جلدی نہیں ہے۔
شکاگو کانفرنس کے افتتاحی بیان میں راسموسین نے کہا کہ پاکستان سے نیٹوسپلائی پر مذاکرات جاری ہیں۔ امید ہے پاکستان نیٹو سپلائی بحال کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں فورسز کی تعداد میں مرحلہ وار کمی کی جائےگی۔ افغان فورسز کو دوہزار چودہ تک سیکیورٹی کی ذمہ داریاں منتقل کردی جائیں گی۔
انہوں نے کہاکہ رکن ممالک اوراتحادیوں کو تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔ نیٹو اتحاد مستحکم ہےاسے مزید استحکام بخشا جائے گا۔ نیٹو سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ نیٹو سربراہ کانفرنس کا مقصد افغانستان سے اظہار یکجہتی ہے۔ افغانستان کی ترقی کےلئے بین الاقوامی تعاون جاری رہے گا۔