2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:23
بیروت :سیاسی رہنما کی ہلاکت پر عوام سراپا احتجاج
اے آر وائی - بیروت اپنے سیاسی رہنما کی ہلاکت پر سراپا احتجاج بن گیا۔عوام نے احتجاجاً ہائی ویز اور شہر کی سڑکیں بلاک کر کے غم و غصہ کا اظہار کیا۔ لبنان کے دارالخلافہ بیروت میں اس وقت افراتفری اور گھمبیر صورتحال نے جنم لیا جب لبنان کی پارلیمینٹ کے رہنما کی موت کی اطلاع آئی۔
شیخ احمد عبدالوحید اور حسین میریب کا لبنان کے فوجی نے جب گولی سے خاتمہ کیا تو بیروت سمیت لبنان کے دیگر شہروں کے گلی کوچوں میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور لبنان کے عوام نے روڈ اور ہائی ویز کو بلاک کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
عوام کا کہنا تھا کہ لبنانی فوج دمشق سے ہدایات لے کر ملک کے امن کو تباہ کررہی ہے۔ مظاہرین نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ لبنان پر شام کے اثر کو فوری ختم کیا جائے۔