2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:24
اتحادی افواج کےانخلا کیلئے پاکستان کاتعاون ضروری
اے آر وائی - شکاگو کانفرنس کے پہلے دن کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں افغانستان میں سلامتی اور استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کو مرکزی قرار دیا گیا۔
نیٹو کانفرنس کے پینسٹھ نکاتی اعلامیے میں افغانستان میں سلامتی اور استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو مرکزی قرار دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اتحادی افواج کے کامیاب انخلاء کیلئے پاکستان کا تعاون انتہائی ضروری ہے ۔ نیٹو اسلام آباد کے ساتھ کام کرتارہے گا تاکہ پاکستان کے راستے نیٹو سپلائی جلد ازجلد بحال ہوسکے۔
اعلامیہ میں نیٹو نے افغانستان کو دہشت گردوں کا دوبارہ ٹھکانہ نہ بننے دینے کاعزم ظاہر کیا گیا اوردوہزارچودہ کے آخرتک اتحادی افواج کی مرحلہ وارواپسی مکمل کرنےکااعلان کیا۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ نیٹو افغانستان کوسیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالنےمیں ہرممکن مددکرے گا۔ سیکیورٹی افغان حکام کے حوالے کرنے کے بعد نیٹو مشن ختم ہو جائےگا۔ دو ہزار چودہ کے بعد بھی افغان نیشنل آرمی کی تربیت ودیگر معاملات میں تعاون جاری رکھاجائے گا۔