تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:25

مستحکم پاکستان امریکہ کے مفاد میں ہے،اوباما

اے آر وائی - امریکہ کے صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ خوشحال ، جموری اور مستحکم پاکستان امریکہ کے مفاد میں ہے۔ علم تھا نیٹو سپلائی کا معاملہ شکاگوکانفرنس تک حل نہیں ہوگا۔ وہ نیٹو سربراہ کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کررہے تھے۔



صدر اوباما کا کہنا تھا کہ نیٹو سربراہ کانفرنس کے دوران ان کی صدر زرداری سے مختصر ملاقات ہوئی اور صدر زرداری چاہتے ہیں کہ نیٹو سپلائی کا مسئلہ جلد حل ہو ۔ اوباما نے کہا کہ خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کا کردار اہم ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ اُنہیں علم تھا کہ نیٹو سپلائی کامعاملہ کانفرنس میں حل نہیں ہوگا ۔



اس سے پہلے شکاگو کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ۔افغانستان سے پوری دنیا کا مفاد وابستہ ہے دنیا میں امن کیلئےخطے کا امن ناگزیر ہے ۔۔اوباما نےکہا کہ دو ہزار چودہ میں افغانستان سےغیر ملکی افواج کا انخلا مکمل ہو جائے گا ۔ جس کے بعدجنگی کارروائیاں افغان فورسز کو خود کرنا ہوں گی ۔ اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے دعوی کیا کہ طالبان کی قوت ختم کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.