تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:25

البانیہ میں بس کھائی میں جاگری 11 طالبات ہلا ک

اے آر وائی - البانیہ کے جنوبی پہاڑی علاقے میں ایک اسکول بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 11طالبات ہلاک اور 22شدید زخمی ہوگئے ہیں۔



البانیہ کی ایک یونیورسٹی کے طالب علم اپنے تین عمررسیدہ پروفیسروں کے ساتھ بس میں سفر کررہے تھے کہ بس اسی میٹر گہری کھائی میں جاگری۔ یہ طالب علم ملک کے جنوبی علاقے میں مطالعاتی دورے پر جارہے تھے۔



زخمیوں کو بس کا ڈھانچہ کاٹ کر نکالا گیا جس جگہ یہ حادثہ پیش آیا ہے یہاں اس سے پہلے بھی خطرناک حادثات پیش آچکے ہیں۔ البانیہ کی حکومت نے آج قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.