تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:25

آندھرا پردیش میں ٹرین حادثہ ، 18افراد ہلا ک، 30 زخمی

اے آر وائی - بھارتی ریاست آندھر اپردیش کے انت نگر میں مسافر ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اٹھارہ مسافر ہلاک اور تیس سے زائد ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی سر گرمیوں میں حصہ لیا۔



زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے بعض شدید زخمی بتائے جاتے ہیں۔ ریلوے حکام نے فوری طور پر حادثے کی وجہ کے بارے میں کوئی بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی مکمل انکوائر ی ہو گی جس کے بعد ہی حادثے کی حقیقی وجہ کا تعین ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.