2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:25
طالبان میں افغانستان پرقابض ہونے کی صلاحیت نہیں، حامد کرزئی
اے آر وائی - افغان صدر حامد کرزئی نے دعو ی کیا ہے کہ طالبان میں اب دوبارہ افغانستان پر قابض ہونے کی صلاحیت نہیں۔ افغان فورسز اب اپنا دفاع کرنا جانتی ہیں۔
شکاگو میں امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے حامد کرزئی نے کہا کہ طالبان اب خودکش حملے اور بم دھماکوں تک محدود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان فورسز اپنا دفاع کر نے کے قابل ہوگئی ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے میں استحکام کیلئے طالبان اور پاکستان حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے ۔