تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:26

شام: ریسٹورنٹ میں دھماکہ،5 افراد ہلاک

اے آر وائی - شام کے دارالحکومت دمشق کے ایک ریسٹورنٹ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ دمشق کے علاقے قابون میں واقع ریسٹورنٹ میں ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔



پولیس نے متاثرہ علاقے کی ناکہ بندی کر کے دھماکے کے ذمہ داروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ سرکاری حکام نے دھماکے کی ذمہ داری حکومت مخالف مزاحمت کاروں پر عائد کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.