تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:28

ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی مذاکرات آج ہوں گے

اے آر وائی - ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں کے مذاکرات آج بغداد میں شروع ہورہے ہیں۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی اور ایران کے درمیان معاہدے کے حوالے سے اگر کو ئی پیش قدمی ہو بھی جاتی ہے تو امریکہ تہران پر اس وقت تک دباو برقرار رکھے گا جب تک اس کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے کوئی ٹھو س نتیجہ سامنے نہیں آجاتا۔



گزشتہ روز عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے تہران میں ایرانی حکام سے مذاکرات کو حوصلہ افزا قراردیا تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ اگر ایران لچک کا مظاہرہ کرتاہے تو پابندیوں میں نرمی ہوسکتی ہے اور ممکنہ جنگ سے بچا جاسکتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.