2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:28
پاکستان کے دورے کیلئے مناسب وقت کا انتظار ہے، من موہن سنگھ
اے آر وائی - بھارتی وزیراعظم من موہبن سنگھ نے ایک بار پھر دورہ پاکستان کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے اور کہا ہے کہ وہ دورے کے لیے مناسب وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔ من موہن سنگھ نے صدر زرادری کے دورہ بھارت کے دوران پاکستان آنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تمام مسائل کے حل کے لیے بات کرنے کو تیار ہیں۔
منموہن سنگھ نے کہا کہ پاکستان کا بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا احسن اقدام ہے اور بھارت بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات مثبت سمت میں لے جانا چاہتا ہے جس کے لیے وہ مناسب وقت پر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔