2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:28
مصر میں صدارتی انتخابات کے لئے پولنگ جاری
اے آر وائی - مصر میں صدارتی انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے۔گزشتہ سال حسنی مبارک کے اقتدار کے خاتمے کے بعد مصر میں ہونے والے یہ پہلے صدارتی انتخابات ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پچاس ملین ووٹرز بارہ امیدواروں میں سے صدر منتخب کریں گے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ حسنی مبارک کے دورحکومت کے وزیر خارجہ امر موسی صدر کے عہدے کے لئے مضبوط امیدوار ہیں دیگر اہم امیدواروں میں مبارک دور میں وزیر اعظم رہنے والے احمد شفیق بھی شامل ہیں۔
مصر کے عوام نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ انتخابات کے باوجود موجودہ فوجی کونسل حکومت اور صدارتی فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرے گی۔