تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:31

ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا پر امریکا چراغ پا

اے آر وائی - ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا پر سخت امریکی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ واشنگٹن کا کہنا ہے اسامہ بن لادن کی نشاندہی میں مدد کرنے والے شخص کو غدار قرار دیناپاکستان کی سنگین غلطی ہوگی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کے ترجمان جارج لٹل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر آفریدی کا عمل پاکستان نہیں بلکہ القائدہ کے خلاف تھا ۔اسامہ بن لادن کی جاسوسی پاکستان سے غداری نہیں۔



سینیٹر جان مکن کین اور سینیٹر کارل لیون نے مشترکہ بیان میں دھمکی دی ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا پاکستان کو دی جانیوالی امداد پر اثر انداز ہو سکتی ہے ۔ امریکی سینیٹرز نے ڈاکٹر شکیل کی سزا کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ امریکی کانگریس کے رکن روہرا بیکر کے خیال میں ڈاکٹر آفریدی کی سزا سے دنیا میں یہ تاثر جائے گا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ نہیں دینا چاہتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.