2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:35
امریکہ نے یمن میں القاعدہ کی متعدد ویب سائٹس ہیک کرلیں
اے آر وائی - امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکی سائبر ماہرین نے یمن میں القاعدہ کی متعدد پروپیگنڈا ویب سائٹس ہیک کرلی ہیں۔ جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ خارجہ کے کمپیوٹر کے ماہرین نے یمن میں القاعدہ کی متعدد پروپیگنڈہ ویب سائٹس ہیک کرلیں جسے القاعدہ اپنے نظریات کے بارے میں لوگوں کو قائل کرنے اور القاعدہ کے لئے جنگجوؤں کی بھرتی کے لئے استعمال کرتی تھی۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ القاعدہ کی ویب سائٹس پر حملے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حصہ ہے جس کے ذریعے القاعدہ کو کمزور سے کمزور تر کرنا ہے۔