2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:36
امریکی وزیرخارجہ کی جانب سے ڈاکٹر شکیل کی سزا کی مذمت
اے آر وائی - امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا کے معاملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ڈاکٹر کو سزا دینے کا کوئی جواز نہیں۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران ہیلری کلنٹن نے کہا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا پر افسوس ہے۔ ابتدا سے ہی اس مشکل صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پاکستان سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے معاملے پر طویل مذاکرات کیے مگر اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے ساتھ ہونے والا سلوک غیرمنصفانہ ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جے کارنے کا کہنا تھا کہ شکیل آفریدی نے اسامہ بن لادن کے خلاف کارروائی کیلئے تعاون کیا۔ سزا دینا غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکیل آفریدی کو تینتیس سال کی سخت سزا دینے کی کوئی بنیاد نہیں۔