2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:40
وزیراعظم کو لکھا گیا خط فوج نے لیک نہیں کیا، بھارتی آرمی چیف
اے آر وائی - بھارتی آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ وزیراعظم من موہن سنگھ کو لکھا گیا خط میڈیا تک پہنچانے میں آرمی کا کوئی ہاتھ نہیں۔
بھارتی فوج سے ریٹائرمنٹ سے ایک ہفتے قبل میڈیا سے بات چیت میں آرمی چیف وی کے سنگھ نے کہا کہ عمر کا مسئلہ ذاتی تھا جسے جان بوجھ کر متنازع بنایا گیا۔ وی کے سنگھ نے کہا کہ ان کے دور کو متنازع بنانے کے لئے باقاعدہ پلاننگ کی گئی۔
بھارتی آرمی چیف نے وزیر دفاع اے کے انتھونی سے اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعلقات کبھی تناؤ کا شکار نہیں رہے اور رشوت کی پیش کش کے بارے میں بھی ان کو مطلع کر دیا تھا۔