تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:40

بھارت نے سیاچن سے فوج بلانے کی پاکستانی تجویز مسترد کردی

اے آر وائی - بھارتی آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے سیاچن سے فوج بلانے کی پاکستانی تجویز مسترد کر دی۔ ریٹائرمنٹ سے ایک ہفتے پہلے میڈیا سے گفتگو میں بھارتی آرمی چیف وی کے سنگھ کا کہنا تھا سیاچن کو غیر فوجی علاقہ بنانے سے متعلق پاکستان کی تجویز قابل عمل نہیں کیوں کہ بھارتی فوج اونچائی پر موجود ہے۔



ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم من موہن سنگھ کو لکھا گیا خط میڈیا تک پہنچانے میں آرمی کا کوئی ہاتھ نہیں۔ عمر کا مسئلہ ذاتی تھا جسے جان بوجھ کر متنازع بنایا گیا۔ بھارتی آرمی چیف نے وزیر دفاع اے کے انتھونی سے اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعلقات کبھی تناوٴ کا شکار نہیں رہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.