تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:41

شام میں عورتوں اوربچوں کےقتل عام کی فوٹیج منظرعام پرآگئ

اے آر وائی - شام میں جنگ بندی کے باوجود کے باوجود لڑائ کا سللہ جاری ۔ ہولہ میں 60سے زائد افراد کے مارے جانے کی نئی فوٹیج سامنے آئی ہے ۔



فوٹیج میں ایک کمرہ دکھایا گیا ہے جو لاشوں سے بھراہوا ہے اس میں بچوں عورتوں اور مردوں کی لاشیں ہیں تاہم زیادہ تر لاشیں بچوں کی ہیں ۔ باغیوں کا کہنا ہے کہ شام کی سرکاری فوجوں کے ساتھ توپخانے کی لڑائ میں 90افراد مارے گئے ہیں ۔



شام میں چھ ہفتے پہلے اقوام متحدہ تحت ہونے امن معاہدے اور معائنہ کاروں کی آمد کے بعد خونریزی کا یہ سب سے بد ترین واقعہ ہے ۔ اقوام متحدہ اور برطانیہ اور امریکہ کی جانب سے ہولہ میں ہونے اس خونریزی کے واقعے کی شدیدمذمت کی گئ ہے ۔ اور کہا گیا ہے کہ بچوں خواتین اور بےگناہ سویلین افراد کی ہلاکتں ناقابل قبول ہیں ۔ متحدہ عرب امارت نے عرب لیگ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ ترکی نے بھی ہولہ واقعہ کی مذمت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.