2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:43
پاکستان سے تعلقات انتہائی پیچیدہ ہیں،امریکی وزیردفاع
اے آر وائی - امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے کہاہےکہ پاکستان سے تعلقات انتہائی پیچیدہ ہیں۔ شکیل آفریدی کو سزادینا انتہائی افسوسناک اور سمجھ سے بالاترہے۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں لیون پنیٹا نےکہاکہ پاکستان میں ایسے شخص کو تینتیس سال قید کی سزادی گئی۔ جس نے دنیا کے سب سے بدنام شخص کو پکڑنے میں مدد کی۔ لیون پنیٹا نےکہاکہ ڈاکٹر شکیل آفریدی پاکستان کے نہیں ،القاعدہ کےخلاف کام کررہے تھے۔