تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:43

امریکہ میں سمندری طوفان جنوب مشرقی علاقوں کے نزدیک پہنچ گیا

اے آر وائی - امریکہ میں سمندری طوفان امریکہ کے جنوب مشرقی ساحلوں کے نزدیک پہنچ گیا ہے۔ طوفان کے نتیجے میں فلوریڈا اور جنوبی کیلیفورنیا کو شدید بارشوں اور سمندری مدو جزر کا سامناہے۔



بعض علاقوں کے مکینوں نے ساحلی علاقوں سے عارضی نقل مکانی کرلی ہے۔ دوہزا ر بارہ کا اٹلانٹک ہری کینن نامی طوفان کے حوالے سے توقع ہے کہ یہ آج ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔



شمالی فلوریڈا ، جارجیا،اور جنوبی کیلیفورنیا میں طوفان کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ امریکہ کے نیشنل ہری کین سینٹر کے مطابق طوفانی ہواؤں کی رفتار 65کلومیٹر فی گھنٹہ سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ میکسیکو میں تیل کی امریکی تنصیبات کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.