2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:43
شام میں باغیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری سے30 افراد ہلاک
اے آر وائی - شام میں باغیوں کے گڑھ ھما میں سرکاری فوج کی رہائشی علاقے میں شدید گولہ باری کے نتیجے میں تیس افراد ہلا ک ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے یہ علاقہ باغیوں کا گڑھ ہے جو سرکاری فوجوں پر حملے کیلئے استعمال ہوتاہے۔
اپوزیشن کا کہنا ہے کہ سرکاری فوجوں کی جانب سے گولہ باری باغیوں کی جانب سے کئے جانے والے ایک حملے کے بعد صبح کے وقت شروع ہوئی تھی۔ اس گولہ باری کی زد میں جنوبی ضلع ال مالاب کارہائشی علاقہ بھی آیا جس سے یہ ہلاکتیں ہوئی۔ ہلا ک ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔