2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:45
منموہن اوربھارتی عوام پاکستان سے تعلقات چاہتے ہیں، کرشنا
اے آر وائی - بھارت کے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات معمول پر لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم من موہن سنگھ اور بھارتی عوام پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
پاکستان سے تعلقات کی بحالی کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان صورتحال معمول پر آنے سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔