2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:47
دوحہ کے شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک
اے آر وائی - قطر کے شہر دو حہ میں ایک شاپنگ مال میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 25افراد ہلا ک ہوگئے ہیں۔
ہلا ک ہونے والوں میں اْنیس غیرملکی ہیں۔ مرنے والوں میں تیرہ بچے بھی شامل ہیں جن میں سے چار بچوں کا تعلق اسپین سے ہے۔ قطر کی وزرارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ایک مرنے والے بچے کے رشتے دا رنے ایک غیرملکی خبررساں ایجنسی کو بتا یاکہ عمارت میں آگ سے آگاہی کے آلات اور کسی قسم کے سائرن وغیرہ موجود نہیں تھے ۔