2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:47
مصر: صدارتی امیدوار کے دفتر پر حملہ
اے آر وائی - مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں صدارتی امیدوار احمد شفیق کے انتخابی ہیڈکوارٹر پر ان کے مخالف مظاہرین نے حملہ کردیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق احمد شفیق کے مخالفین نے ڈوکی کے علاقے میں قائم ان کے دفتر میں توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگا دی جس پر جلد قابو پا لیا گیا۔ یہ واقعہ اس اعلان کے بعد پیش آیا کہ احمد شفیق آئندہ ماہ صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں اخوان المسلمون کے امیدوار محمد مرسی کا مقابلہ کرنے والے ہیں۔ صدارتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ سولہ اور سترہ جون کو ہوگا۔