تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:49

شام میں جھڑپیں اور پرتشدد واقعات میں مزید 98 افراد ہلاک

اے آر وائی - شام میں جھڑپوں اور پرتشددواقعات کے دوران مزید اٹھانوے افراد ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب امریکہ اور فرانس سمیت اقوام متحدہ کے تمام رہنماؤں کا کہنا ہے کہ شام کی صورتحال کو جلد درست ہونا چاہیے کیونکہ شام پر کسی بھی قسم کی فوجی طاقت کا استعمال خطے میں امن کی کوششوں کو متاثر کر سکتا ہے۔



شام کی بگڑتی ہوئی صورتحال میں عالمی طاقتیں امریکہ اور فرانس سمیت اقوام متحدہ اور شام کے لئے خصوصی نمائندے کوفی عنان یک زبان ہو گئے،تمام رہنماؤں کا کہنا ہے کہ شام کی بگڑتی ہوئی صورتحال میں کسی بھی قسم کی فوج کشی خطے کے امن کو تباہ کر سکتی ہے۔



فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے کہا کہ فوج کشی کسی طور بھی شام کے مسئلے کا حل نہیں،جبکہ کوفی عنان نے دمشق میں شام کے صدر بشارالاسد سے ملاقات کے بعد کہا کہ شام کو قیام امن کے لئے فوری طور سے چھ نکات پر عمل پیرا ہونا چاہیئے۔



ادھر اقوام متحدہ نے شام میں کسی بھی قسم کی فوج کشی کو امن کے لئے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ہولہ میں سو افراد کی ہلاکت کے بعد امریکہ نے 72گھنٹوں میں شام کے سفیر کو ملک خالی کرنے کا کہہ دیا ،اس سے قبل برطانیہ،آسٹریلیا،کینیڈا،فرانس ،اسپین اور جرمنی شام کے سفیر کو ملک بدر کر چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.