2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:49
آنگ سانگ سوچی تھائی لینڈ پہنچ گئیں
اے آر وائی - میانمار کی جمہوریت پسندرہنما آنگ سانگ سوچی تھائی لینڈکے دارالحکومت بنکاک پہنچ گئیں۔ بیس سال بعد سوچی کایہ پہلاغیر ملکی دورہ ہے۔
سوچی منگل کی رات بینکاک پہنچیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔وہ تھائی لینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گی اور تھائی لینڈ کے صدر سمیت دیگر رہنماوٴں سے ملاقاتیں کریں گی۔ آنگ سانگ سوچی کو گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ان کے گھر نظر بند رکھا گیا تھا۔
میانمار میں حالیہ اصلاحات کے بعد گزشتہ ماہ آنگ سانگ سوچی پارلیمان کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔