2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:49
امریکی انتخابات: ریبپلکن مٹ رومنی، اوباما کے مقابل ہوں گے
اے آر وائی - امریکا میں ریپبلکن پارٹی کے مٹ رومنی ٹیکساس کی پرائمری جیت کر باضابطہ طور پر ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار منتخب ہوگئے۔ ریاست میساچوسٹس کے سابق گورنر مٹ رومنی نے اپنی پارٹی میں سخت مقابلے کے بعد صدارتی انتخاب لڑنے کے لئے نامزدگی حاصل کی۔
رومنی کے ریپبلکن پارٹی کا صدارتی امیدوار ہونے کا اعلان اگست میں ہونے والے پارٹی کنونشن میں کیا جائے گا۔ مٹ رومنی نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں موجودہ امریکی صدر اور ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار براک اوباما کا مقابلہ کریں گے۔