2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:51
عراقی پولیس یکم جولائی سے بغداد کی سیکورٹی سنبھالے گی
اے آر وائی - عراقی پولیس یکم جولائی سے دارالحکومت بغداد کا سیکورٹی کنٹرول سنبھال لے گی۔ عراق کی وزارت خارجہ نے جاری ایک بیان کے مطابق بغداد کی صوبائی کونسل کی سیکورٹی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق بغداد کی سیکورٹی کا مکمل کنٹرول عراقی وزارت داخلہ کے پاس یکم جولائی آجائے گا۔
کمیٹی کے سربراہ عبدالکریم الزیرب کے مطابق بغداد کے باہر بغداد کے داخلی راستوں کے قریب جولائی میں عراقی فورسز کو دوبارہ تعینات کیا جایا گا تاکہ بغداد کی سیکورٹی فول پروف ہو جائے جبکہ بغداد میں سیکورٹی کا تمام تر انتظام پولیس فورس کے حوالے کیا جائے گا۔