تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:51

امریکی ٹرینرز کی پاکستان آمد، خبر درست نہیں

اے آر وائی - آئی ایس پی آر نے امریکی ٹرینرز کے پاکستان آنے سے متعلق خبر کی تردید کی ہے ۔غیرملکی خبرایجنسی نے دس سے کم اہلکاروں کو پشاور بھیجنے کا دعوی کیا تھا۔



خبر میں کہا گیا تھا کہ پاکستان سے نکالے گئے امریکی تربیت کا ر ایف سی کو تربیت دینے پھر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ تربیت دینے کیلئے آنے والے ٹرینر کی تعداد دس سے کم ہے۔ ان امریکی اہلکاروں کی تعیناتی پشاور میں کی گئی ہے اور یہ فرنٹیئرکورکے اہلکاروں تر بیت دیں گے۔



ادارے نے خبر میں لکھا تھا کہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تربیت کاروں کی واپسی دونوں ملکوں میں تعلقات میں قدرے بہتری کی طرف اشارہ ہے۔امریکی حکام کا کہناہے کہ سلالہ حملے کے بعدامریکی ٹرینرزکوواپس بھیج دیاگیاتھالیکن اب ان کو دوبارہ اپنے مشن پر واپس بھیج دیا گیا ہے اور یہ اس بات کو ظاہر کرتاہے کہ شدت پسندی کے خلاف نچلی سطح پر تعاون اختلافات کے باوجو د جاری ہے ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.