تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:51

ہمیں مفاہمتی سیاست نہیں چاہیے، تھائی عوام کا مطالبہ

اے آر وائی - تھائی لینڈ کے صدر مقام بنکاک میں ہزاروں افراد نے مفاہمتی سیاسی بل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کسی طور بھی سابق وزیراعظم کو مفاہمتی پالیسی کے تحت قبول نہیں کریں گے۔



تھائی لینڈ کے ہزاروں عوام نے اپنے ملک میں مفاہمتی سیاست کی مخالفت کرتے ہوئے بنکاک میں پارلیمینٹ کے سامنے مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ وہ کسی بھی طور سابق بد عنوان وزیراعظم کو مفاہمتی سیاست کے طور پر قبول نہیں کریں گے۔



ہزاروں کی تعداد میں پیلی شرٹ پہنے ہوئے ان مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پارلیمینٹ میں مفاہمتی سیاست کے بل پر فوری طور سے بحث ختم کرکے ملک میں شفاف انتخابات کے ذریعے جمہوری حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے ۔



مظاہرین کا کہنا تھا کہ مفاہمتی بل قوم میں یکجہتی پیدا کرنے کے بجائے قوم کا شیرازہ بکھیر دے گا اور اس بل سے بدعنوانی کو فروغ ہوگا۔دوسری جانب سرخ شرٹ میں ملبوس عوام مفاہمتی بل کی حمایت کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.